Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مقبوضہ کشمیر میں حالات بہت بگڑ چکے، امریکا کرداراداکرے، شا ہ محمود

مقبوضہ کشمیر میں حالات بہت بگڑ چکے، امریکا کرداراداکرے، شا ہ محمود
September 24, 2019
نیویارک (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے صدر ٹرمپ سے واضح کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق خود تحقیق کرلیں، بھارت معاملات نارمل ہونے کا پروپیگنڈا کر رہا ہے، دو ایٹمی قوتیں آمنے سامنے ہیں، معاملہ دن بدن پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت دکھا رہا ہے کہ معاملات معمول کی بات ہے ، کشمیریوں کا ہر بنیادی حق سلب کر لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو نماز ادا کرنے کی بھی آزادی نہیں، مقبوضہ کشمیر میں 50 دن ہوگئے کرفیو جاری ہے۔بچے اسکول نہیں جا سکتے، آئے روز شہادتیں ہو رہی ہیں۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کو ایران سے بات کرنے کا کہا ہے، امریکی صدر نے وزیراعظم کو بات چیت کا جومینڈیٹ دیا ہے اس کے اندر رہتے ہوئے بات کریں گے۔ وزیراعظم 27ستمبرکو جنرل اسمبلی میں بھرپور موقف پیش کریں گے۔ نیویارک میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی سرگرمیاں بھی جاری ہیں، دولت مشترکا کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ سے ملاقات میں کشمیر سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا، وزیرخارجہ سے دیگر رہنمائوں نے بھی ملاقاتیں کیں۔