Sunday, October 2, 2022

صدرممنون حسین ،عشرت العباداور قائم علی شاہ کی مزار قائد پر حاضری

صدرممنون حسین ،عشرت العباداور قائم علی شاہ کی  مزار قائد پر حاضری
کراچی(92نیوز)صدرمملکت ممنون حسین نےگورنراوروزیراعلیٰ سندھ کےہمراہ بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کےیوم ولادت پرمزارقائدپرحاضری دی اورپھولوں کی چادرچڑھائی۔ تفصیلات کےمطابق بابائےقوم قائداعظم محمدعلی جناح کےیوم ولادت پرصدرمملکت ممنون حسین ہیلی کاپٹرمیں پہنچےمزارقائد جہاں ان کااستقبال کی اگورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباداوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے۔ صدرمملکت نےگورنراوروزیراعلیٰ کےہمراہ مزارقائدپرحاضری دی،پھولوں کی چادرچڑھائی اورفاتحہ خوانی بھی کی۔ صدرمملکت نےمزارقائدکی ریکارڈبک میں اپنےتاثرات قلمبندکئےاوراسکولزکےطلباوطالبات سےملی نغمےبھی سنے۔ صدرممنون حسین کی آمدپرمزارقائداوراطراف میں سیکورٹی کےسخت ترین انتظامات کئےگئےتھےجبکہ پولیس کےکمانڈوزاوررینجرزاہلکارمزارقائدکےاطراف کی سڑکوں پرگشت کرتےرہے۔