صدرمملکت کی کراچی ڈیفنس میں مقابلے میں جاں بحق لڑکی کے گھرآمد

کراچی (92 نیوز) صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران جاں بحق ہونے والے بچی امل کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور مکمل انصاف کی یقین دہانی کرائی ۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس مقابلے کے دوران دس سالہ امل جان سے گئی ۔ ایک ماہ سے زائد عرصہ گزر گیا، اہلخانہ انصاف کے طلبگار ہیں۔
صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی بچی امل کے گھر پہنچے جہاں فاتحہ خوانی کی اور اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے بھی واقعے کا ازخود نوٹس لیا تھا جس کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل امل کے گھر پہنچے اور والدین کو انصاف کی یقین دہانی کرائی تھی ۔