Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

صدرمملکت کا سزائے موت معاف کرنے کا اختیار سپریم کورٹ میں چیلنج

صدرمملکت کا سزائے موت معاف کرنے کا اختیار سپریم کورٹ میں چیلنج
September 1, 2015
اسلام آباد (92نیوز) سپریم کورٹ میں صدر مملکت کے سزائے موت معاف کرنے اور کم کرنے کے اختیار کو چیلنج کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں درخواست محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ صدر مملکت کے سزائے موت کے مجرم کی سزا کو ختم اور کم کرنے کے اختیار کو قرآن و سنت کے خلاف قرار دے۔ آئین کے آرٹیکل پینتالیس کو قران و سنت کے خلاف قرار دیا جائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل پینتالیس میں قومی اسمبلی اور سینٹ میں ترمیمی بل لانے کے لیے حکومت پاکستان، سیکرٹری قانون و انصاف، سیکرٹری قومی اسمبلی اور سیکرٹری سینٹ کو ترمیم بل پیش کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔ درخواست میں حکومت پاکستان، صدر مملکت، سیکرٹری قانون و انصاف، سیکرٹری قومی اسمبلی و سینٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔