Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

صدرریاست کی تقرری میں کوئی بحران آڑے نہیں آرہا : وزیراعظم آزاد کشمیر

صدرریاست کی تقرری میں کوئی بحران آڑے نہیں آرہا : وزیراعظم آزاد کشمیر
August 1, 2016
مظفرآباد(92نیوز)وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرکہتے ہیں کہ  صدر ریاست کی تقرری میں کوئی بحران نہیں سردار عتیق ساری زندگی حکومت کے فنڈز پر پلتے رہے اب جیب سے پیسے خرچ کرنے پڑ رہے ہیں تو پریشان ہیں۔ تفصیلات کےمطابق راولپنڈی آباد میں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر  نے  قائد اعظم کے دست راست چوہدری غلام عباس کے مزار پر حاضری دی۔پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ  سردار خالد ابراہیم صاف شفاف سیاستدان ہیں ہمیں انکی خدمات کی ضرورت ہے۔ وہ ہمارے اتحادی ہیں اور رہیں گے لیکن ان سے خواتین کی سیٹ کا وعدہ نہیں کیا تھا ہم مینڈیٹ کی بنیاد پر آئے ہیں تو ہر کام دیکھ بھال سے کریں گے انتقام نہیں انصاف کریں گے ۔ راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ لازمی نہیں کہ اپوزیشن لیڈر کو پڑنےوالے ووٹ ن لیگ کے ہی تھے  وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ صدرریاست کے عہدہ پر کوئی بحران نہیں ۔ اس عہدہ کے لئے مسلم لیگ ن میں کئی قابل قدرشخصیات موجود ہیں معاملہ مشاورت سے حل کیا جائے گا۔