Saturday, September 21, 2024

صدارت کے بعدفاروق ستارکی پارٹی سے بھی چھٹی؟،انتخابی امیدواروں کی فہرست سے نام غائب

صدارت کے بعدفاروق ستارکی پارٹی سے بھی چھٹی؟،انتخابی امیدواروں کی فہرست سے نام غائب
June 12, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) پارٹی صدارت کے بعد  فاروق ستار کی پارٹی سے بھی چھٹی کر دی گئی ، کراچی سے قومی وصوبائی اسمبلی کی نشستوں پر امیدواروں کی فہرست جاری جاری کر دی گئی  ۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں کی فہرست سے فاروق ستار اور ساتھیوں کا نام غائب  ہے ۔ انتخابی فہرست میں فاروق ستار کے حامی رہنما عبدالوسیم، علی رضاعابدی اور کامران اختر کے نام بھی شامل نہیں،ایم کیو ایم پاکستان نے ہر نشست پر تمام ناموں کی فہرست ارسال کی ہے۔ موجودہ صورتحال میں فاروق ستار اور ان کا ساتھ دینے والے ایم کیو ایم کے دیرینہ کارکنوں کی رکنیت پر سوال اٹھنا شروع ہوگئے ہیں۔