صدارتی نظام کیوں اور کیسے آئے ، اس کیلئے آئین ختم کرنا پڑیگا، خورشید شاہ
سکھر ( 92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا کہ صدارت نظام کیوں اور کیسے آئے گا، صدارتی نظام کے لئے آئین کو ختم کرنا پڑے گا۔
سید خورشید شاہ نے کہا کہ بہترین راستہ ایوان ہے ، عدلیہ سامنے کیوں آئے ، حکومت نے ایسے حالات پیدا کئے جس سے لوگوں کی چیخیں نکل رہی ہیں ،غیر ملکی سرمایہ کار خوف کے مارے ملک میں کاروبار نہیں کر رہے ۔
رہنما پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے حوالے سے قوم کے سامنے سچ رکھا جائے ، حکومت کو آئی ایم ایف میں جانے سے پہلے بتانا چاہئے تھا،آئی ایم ایف مہنگائی میں مزید اضافہ چاہتی ہے۔