Wednesday, December 7, 2022

صدارتی نظام کا شوشہ مسائل سے نظر ہٹانے کیلئے ہے ، سعید غنی ‏

صدارتی نظام کا شوشہ مسائل سے نظر ہٹانے کیلئے ہے ، سعید غنی ‏

کراچی ( 92 نیوز) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ صدارتی نظام کا  شوشہ اس لئے چھوڑا گیا کہ مسائل سے نظر ہٹ جائے ، حکمران غلطیوں اور نالائقیوں پر قوم سے معافی مانگیں ۔

سعید غنی نے  وزیر اعظم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ایوان کو اہمیت نہ دے کر عمران خان خود کو کمزور کررہے ہیں،کابینہ میں تبدیلی  پر بھی گروپنگ نظر آتی ہے،کیا لوگوں نے اس لیے منتخب کیا ہے کہ ادویات ، پٹرول مہنگا کر دو۔

وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ غریب آدمی پہلے ہی عذاب میں تھا اب مڈل کلاس کی زندگی بھی اجیرن ہے، ان لوگوں کو اندازہ نہیں ملکی معیشت کے حالات  کتنے بدتر ہیں۔