Friday, September 20, 2024

صدارتی نامزدگی انتخابات : ہیلری کلنٹن 8جبکہ ٹرمپ 7ریاستوں میں کامیاب

صدارتی نامزدگی انتخابات : ہیلری کلنٹن 8جبکہ ٹرمپ 7ریاستوں میں کامیاب
March 2, 2016
کولوراڈو(ویب ڈیسک)امریکا میں صدارتی انتخاب کے لئے  ڈیموکریٹ  نے بارہ اور ریپبلکن جماعت کے حامیوں  نے گیارہ ریاستوں میں امیدوارکے چناؤ کےلیے ووٹنگ میں حصہ لیا ڈیموکریٹس کی ہیلری کلنٹن نے آٹھ  اورریپبلکنز کے ڈونلڈٹرمپ نے سات ریاستوں میں کامیابی حاصل کی۔ تفصیلات کےمطابق امریکا میں سپرٹیوزڈے کامعرکہ ڈیموکریٹس میں ہیلری اورریپبلکنزکی طرف سے ڈونلڈٹرمپ کے نام رہا۔ جس کے بعداب یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ صدارتی انتخاب کا معرکہ، کس کس کے درمیان ہوگا۔ قوی امکان ہے کہ ڈیموکریٹس کی طرف سے سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن اورری پبلیکنز کی طرف سےڈونلڈ ٹرمپ امیدوارہوں گے۔ ڈیموکریٹس ووٹرزنے ’سپر ٹیوز ڈے‘  پر بارہ ریاستوں میں حق رائے دہی استعمال کیا اور ہیلری  کلنٹن  ریاست الاباما،امریکن ساموا ،آرکنساس،جارجیا،میساچوسٹس،ٹینیسی ،ٹیکساس اورورجینیامیں جیت گئیں  ہیلری کے حریف برنی سینڈرنےمنی سوٹا،اوکلاہوما ،ورموٹ اورکولوراڈومیں فتح سمیٹی۔ ریپبلکنزنے گیارہ ریاستوں میں امیدواروں کے درمیان مقابلے کااہتمام کیا۔ ڈونلڈٹرمپ نے  الاباما، آرکنساس، جورجیا، میساچوسٹس،ٹینیسی،ورموٹ اورورجینیامیں فتح اپنے نام کی ۔ریپبلکنزکی طرف سے ٹیڈکروزدوسرے مضبوط ترین امیدواربن کرسامنے آئے جنہوں نے الاسکا،اوکلاہوما اورٹیکساس میں میدان مارلیا۔ ریپبلکنزکی طرف سے صرف مارکوروبیوایک ریاستی منی سوٹامیں کامیابی حاصل کرسکے ۔