Saturday, July 27, 2024

صدارتی الیکشن میں ہیلری کلنٹن کو آسانی سے ہرا دوں گا، الیکشن مہم میں تیزی لا رہا ہوں: ڈونلڈ ٹرمپ

صدارتی الیکشن میں ہیلری کلنٹن کو آسانی سے ہرا دوں گا، الیکشن مہم میں تیزی لا رہا ہوں: ڈونلڈ ٹرمپ
February 11, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی ری پبلیکن پارٹی کے صدارتی نامزدگی کے اُمیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ صدارتی الیکشن میں ڈیموکریٹ پارٹی کی اُمیدوار ہیلری کلنٹن کو آسانی سے ہرا دیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے نیوہمپشائر میں پرائمری پول جیتنے کے بعد مقامی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی حکمت عملی واضح کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ انہوں نے مخالف امیدوار ہیلری کلنٹن کو اُن ریاستوں میں بھی شکست دینے کیلئے حکمت عملی بنا لی ہے جہاں ماضی میں ڈیموکریٹس کو برتری رہی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس نیویارک کا الیکشن جیتنے کا موقع ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ان کو اوہاہیو اور فلوریڈا کا  الیکشن بھی جیتنا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ گیم بدل سکتے ہیں، اس لیے وہ اپنی الیکشن مہم میں تیزی لا رہے ہیں۔