سانتیاگو (ویب ڈیسک) چلی کے ایٹکاما صحرا میں بہار آ گئی۔ مختلف اقسام کے خوبصورت پھولوں نے صحرا میں ہر طرف رنگ بکھیر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق چلی میں بارش سے صحرا بھی سیراب ہو گئے اور جامنی رنگ کے پھولوں نے صحرائے ایٹکاما میں جیسے رنگوں کا قالین بچھا دیا ہو۔
چلی کے اس صحرائی خطے میں پانچ سے سات سال بعد پھولوں کی بہار آتی ہے لیکن اس بار تو اٹھارہ برس بعد کھلے پھولوں کے دلکش مناظر دیکھنے کو ملے ہیں۔
چلی کے شمالی صحرائی خطے میں بیس برس بعد موسلا دھار بارشیں ہوئی ہیں جس کی وجہ سے صحرائے ایٹکاما میں ہرطرف پھول ہی پھول نظر آ رہے ہیں اور اس سال کھلنے والے پھولوں نے گزشتہ تمام بہاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ لوگ صحرا میں کھلے ان خوبصورت پھولوں کو دیکھ کر سحر میں مبتلا ہو گئے۔
ایٹکاما کے نیشنل پارکس نے بھی غیر ملکی سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کر لیا ہے۔