Sunday, September 25, 2022

صحت کے وزیر کو الزامات پر عہدے سے ہٹایا گیا، سزا نہ ملنا سانحہ ہے، خواجہ آصف

صحت کے وزیر کو الزامات پر عہدے سے ہٹایا گیا، سزا نہ ملنا سانحہ ہے، خواجہ آصف
اسلام آباد (92 نیوز) ن لیگی رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک صاحب صحت کے وزیر تھے، الزامات پر ان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، ان وزیر کو سزا نہ ملنا سانحہ ہے۔ خواجہ آصف کی حکومت پر تنقید کہا کووڈ کی داستان ظفر مرزا سے جڑی ہے، وہ بھی اربوں روپے سمیٹ کر بیرون ملک چلے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ظفر مرزا نے اب اپنے اسپتال کے چیف ایگزیکٹو کو دوائیوں پر لگا دیا۔ ادویات کی قیمتوں میں 500 فیصد اضافہ کیا گیا۔