صحبت پور میں ہندو برادری نے ہولی کا تہوار جوش و جذبے سے منایا

صحبت پور(ویب ڈیسک)دنیا بھر کی طرح آج ہندو برادری نے صحبت پور میں بھی ہولی کا تہوار جوش و جذبے سے منایا ،بوڑھے ،بچوں اور نوجوانوں نے ایک دوسرے کو رنگوں سے رنگ دیا۔س
ہندو برادری کے منچلے نوجوانوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے ۔
ہندو برادری کے تین روزہ تہوار کا آج آخری روز ہے ۔
ہندو برادری کا کہنا ہے کہ یہ دن ان کے لیے عید سے بھی بڑھ کر ہے ، بچے نوجوان اور بوڑھے پورا سال اس دن کاانتظار کرتے ہیں ۔
ہولی کے تینوں دن ہندو موج اورمستی کرتے ہیں اور ایک دوسرے پر رنگوں کا چھڑکاؤ کرکے خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔