Friday, September 20, 2024

صحبت پور: رشتہ کے تنازع پر ماموں نے دو بھانجے قتل کر دیئے، ملزم فرار

صحبت پور: رشتہ کے تنازع پر ماموں نے دو بھانجے قتل کر دیئے، ملزم فرار
May 15, 2015
جعفرآباد (92نیوز) صحبت پور کے قریب رشتے کے تنازع پر ماموں نے اپنے دو سگے بھانجوں کو قتل کردیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کےلئے تلاش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق صحبت پور کے نواحی گاوں نذیر احمد خان کھوسہ میں دیرینہ رشتہ کے تنازع پر ماموں نے بھانجوں کے گھر میں گھس کر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک ہی گھر کے دو سگے بھا ئی عطامحمد لاشاری اور عبدالعزیز لاشاری موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے جائے موقع پر پہنچ کر دونوں بھائیوں کی لاشیں اپنی تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچادیں اور پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کردیں۔ پولیس ملزم کی تلاش میں جگہ جگہ چھاپے مار رہی ہے۔