Friday, August 12, 2022

صحبت پور: بارودی سرنگ پر پاﺅں آنے سے بچہ جاں بحق

صحبت پور: بارودی سرنگ پر پاﺅں آنے سے بچہ جاں بحق
صحبت پور (92نیوز) سندھ اور بلوچستان کی سرحدی پٹی پولیس تھانہ آر ڈی 238کی حدود گوٹھ غلام حسین بگٹی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکے میں ایک چھ سالہ بچہ فوجہ خان بگٹی جاں بحق ہوگیا۔ وقوعہ کے متعلق بتایا جارہا ہے کہ گوٹھ غلام حسین بگٹی میں ایک بچہ فوجہ خان بگٹی اپنے مویشی چرا رہا تھا کہ زمین میں نصب بارودی سرنگ پر پیر آ گیا جس کے باعث بارودی سرنگ دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں چھ سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا۔ وقوعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور بچے کو اپنی تحویل میں لے کر جیکب آباد کے سول ہسپتال پہنچایا جہاں سے اسے تشویشناک حالت میں لاڑکانہ کے ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بچہ دم توڑ گیا۔ لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا جبکہ واقعہ کا مقدمہ تاحال درج نہیں ہوسکا۔ دھماکے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔