Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

صحافی عمر چیمہ نے جے آئی ٹی کو اپنے بیان میں نیا انکشاف کیا

صحافی عمر چیمہ نے جے آئی ٹی کو اپنے بیان میں نیا انکشاف کیا
July 15, 2017

اسلام آباد(92نیوز)خبر بننے سے پہلے ہی بریک ہوگئی پانامہ لیکس پر شریف خاندان کو ”ایڈوانس“میں ہی پتہ تھا۔ پاکستان میں آئی سی آئی جے کی رپورٹ پر خفیہ کام کرنیوالا صحافی خود بھی حیران و پریشان ہو گیا۔ خبر نکالی کس نے ؟؟ صحافی نے جے آئی ٹی کو اشاروں میں سب بتا دیا۔

تفصیلات کےمطابق کیا شریف خاندان پانامہ لیکس سے پہلے ہی آگاہ تھا؟؟آئی سی آئی جے کی رپورٹ پر کام کرنے والے صحافی عمر چیمہ نے جے آئی ٹی کو اپنے بیان میں نیا انکشاف کردیا۔

عمر چیمہ نے جے آئی ٹی کو بتایا کہ وہ پاکستان میں واحد صحافی تھے جو آئی سی آئی جے کی رپورٹ پر خفیہ کام کر رہے تھے۔جب سارے معاملات ان کے علم میں آئے تو انہوں نے اس سلسلے میں وزیراعظم کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کو ای میل بھیجنے کا فیصلہ کیا جس کا مقصد آف شور کمپنیوں پران کا موقف جاننا تھا۔ وہ 3ماہ تک ای میل کے جواب کا انتظار کرتے رہے۔جو نہ ملا۔ اسی عرصے کے دوران انہوں نے حسین نواز کا نجی چینل پرایک انٹرویو دیکھا جس میں حسین نوازاپنی آف شور کمپنیوں اورلندن فلیٹس کے بارے میں ہی گفتگو کررہے تھے۔ انٹرویو دیکھ کر انہیں حیرانی ہوئی۔

عمر چیمہ نے اپنے بیان میں یہ بھی کہاہے کہ ان کے خیال میں وزیراعظم کے صاحبزادوں کو ایجنسیوں کے ذریعے پانامہ لیکس کے بارے میں آگاہی ملی۔۔