Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

صحافیوں نے ہردور میں وقت کے فرعونوں کو للکارا ہے : رانا عظیم ،خاور نعیم ہاشمی

صحافیوں نے ہردور میں وقت کے فرعونوں کو للکارا ہے : رانا عظیم ،خاور نعیم ہاشمی
December 6, 2016

لاہور(92نیوز) پی ایف یو جے کے صدر رانا عظیم اور سینئر صحافی خاور نعیم ہاشمی نے کہا ہے کہ  کہ صحافیوں نے ہر دور میں وقت کے فرعونوں کو للکارا ہے اور آج بھی ببانگ دہل یہ کہہ رہے ہیں کہ نائنٹی ٹو نیوز کے خلاف کوئی کارروائی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

تفصیلات کےمطابق نائنٹی ٹو نیوز نے حکمرانوں کے کالے کرتوتوں سے پردہ اٹھایا تو حکمران اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئے ہیں اورنائنٹی ٹونیوزکےخلاف انتقامی کارروائیاں شروع کردیں۔ وزیرقانون راناثنااللہ کےخلاف  ملک بھر کی طرح لاہور میں صحافی برادری دوسرے روز  بھی سراپا احتجاج بنی رہی۔

پی ایف یو جے کے صدر رانا عظیم اور سینئر صحافی خاور نعیم ہاشمی کا کہنا تھا کہ صحافیوں نے ہر دور میں وقت کے فرعونوں کو للکارا ہے اور آج بھی ببانگ دہل یہ کہہ رہے ہیں کہ نائنٹی ٹو نیوز کے خلاف کوئی کارروائی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ صدر ایمپرا آفتاب چودھری نے کہا کہ نائنٹی ٹو نیوز کو حق اور سچ دکھانے کی سزا دینے کی ہر کوشش ناکام بنا دی جائے گی۔ الیکٹرانک میڈیا پروڈیوسرایسوسی ایشن کے دیگررہنمائوں فاروق مجید اوررائوشاہد نے کہاکہ وزیرقانون راناثنااللہ سچ دکھانے پر نائنٹی ٹونیوزکےخلاف لاقانونیت کامظاہرہ کررہےہیں۔ تحریک لبیک یارسول اللہ کے رہنماؤں اور ڈاکٹروں نے بھی نائنٹی ٹو نیوز کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لیے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی اور حکومتی اوچھے ہتھکنڈوں کی بھرپور مذمت کی ۔ احتجاجی مظاہرے میں رکشہ یونین کے رہنماؤں اور کارکنوں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔