Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

صاف پانی کی فراہمی بڑا چیلنج ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کا اعتراف

صاف پانی کی فراہمی بڑا چیلنج ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کا اعتراف
February 13, 2018

لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے تسلیم کیا کہ صاف پانی کی فراہمی بڑا چیلنج ہے ، حکومتیں ہمیشہ اپنی خوبیاں بیان کرتی رہی ہیں ۔
لاہور میں ہیومن ڈویلپمنٹ فورم سے خطاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ اپنی تعریفیں کرنے کی بجائے جو حاصل نہیں کر پائے اس پر بات کرنا ضروری ہے ہمیں بڑے دل کے ساتھ اپنی خامیاں تسلیم کرنا ہوں گی ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم نے اپنی غلطیوں سے سیکھا ، عوام کو سہولیات دے کر ہی خونی انقلاب کو معاشی انقلاب میں بدلا جا سکتا ہے ۔
تقریب کے موقع پر ہیومن ڈویلپمنٹ کے حوالے سے پنجاب حکومت کے مختلف شعبوں کی جانب سے اسٹالز بھی لگائے گئے تھے ۔