Sunday, October 17, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

صاف پانی کمپنی کیس، شہباز شریف کی بیٹی رابعہ اور داماد کو اشتہاری قرار دینے کا نوٹس جاری

صاف پانی کمپنی کیس، شہباز شریف کی بیٹی رابعہ اور داماد کو اشتہاری قرار دینے کا نوٹس جاری
January 30, 2021

لاہور (92 نیوز) صاف پانی کمپنی ریفرنس کیس میں شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد علی یوسف کے خلاف اشتہاری کی کارروائی کا آغاز ہوگیا، دونوں ملزمان کے اشتہارات آویزاں کرنے کے لیے نوٹس جاری کردیا گیا۔

صاف پانی کمپنی ریفرنس کیس میں احتساب عدالت نے شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد علی یوسف کے خلاف اشتہاری کی کاروائی کا آغاز کردیا۔

احتساب عدالت کے جج امجد نذیرچودھری نے اشتہاری کی کاروائی کا حکم دیا تھا۔عدالت نے دونوں ملزمان کے اشتہارات آویزاں کرنے کے لیے نوٹس جاری کردیا۔

تفتشی افسر کو عدالت نے اشتہار آویزاں کرنے کے لیے فراہم کردیا۔عدالت نے پیش نہ ہونے پر دونوں کے خلاف اشتہاری کا حکم دیا تھا ۔نیب کی جانب سے دونوں ملزمان کو صاف پانی کمپنی ریفرنس میں نامزد کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔