Saturday, October 1, 2022

صارفین کیلئے بُری خبر، بجلی 4 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

صارفین کیلئے بُری خبر، بجلی 4 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
November 30, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) بجلی صارفین کے بُری خبر ہے، بجلی 4 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ 

فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر نیپرا میں آج سماعت ہوگی۔

سی پی پی اے نے درخواست میں موقف اپنایا کہ اکتوبر میں ڈیزل سے 25 روپے 22 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی، فرنس آئل سے 22 روپے 21 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔

پانی سے بجلی کی پیداوار 23.26 فیصد، کوئلے سے 16.69 فیصد رہی، فرنس آئل سے 10.88 اور ڈیزل سے پیداوار0.51 فیصد رہی۔ گزشتہ ماہ گیس سے 9.67 اور ایل این جی سے 23.96 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

سی پی پی اے کی درخواست منظوری کی صورت میں بجلی صارفین پر 60 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔