صارفین کیلئے ڈرون بنانے والی کمپنی نے چین میں پہلا ریٹیل سٹور کھول دیا

بیجنگ (ویب ڈیسک) صارف ڈرون بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی نے چین میں پہلا ریٹیل سٹور کھول دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کمپنی کا دعویٰ ہے کہ دنیا بھر میں عام صارفین اور کمرشل کمپنیوں کے زیراستعمال ڈرونز میں ستر فیصد اس کے تیار کردہ ہیں۔
کمپنی کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا اب وہ ایسی ٹیکنالوجی استعمال کر رہے ہیں جس کا استعمال عام لوگوں کیلئے آسان ہو۔ دکان کا عملہ خریداروں کو ڈرون اڑانے کے طریقے بھی بتاتا ہے۔ کمپنی عام صارفین کیلئے گیارہ سو سے تین ہزار ڈالر تک کے ڈرون فروخت کر رہی ہے۔