Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

صارفین سے 12ارب سالانہ کی وصولی کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دینگے،کیبل آپریٹرز

صارفین سے 12ارب سالانہ کی وصولی کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دینگے،کیبل آپریٹرز
August 7, 2018
لاہور ( 92 نیوز)کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن نے کہاہے کہ میڈیا لاجک اورکچھ چینلز کی ملی بھگت سےڈیجیٹل باکس کی مدمیں صارفین سے سالانہ 12 ارب روپے وصولی کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے،چیف جسٹس معاملے کانوٹس لیں۔ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن  کے  چیئرمین کیپٹن جبار کا کہنا ہے کہ میڈیا لاجک نامی کمپنی 6 چینلز سے مل کر صارفین سے  ڈی ٹی ایچ باکس فیس کی مد میں 12 ارب سالانہ بٹورنے کا  منصوبہ بنا رہی ہے ۔ گٹھ جوڑسے صارفین کو لوٹنے کامنصوبہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ اس موقع پر کیبل آپریٹرایسوسی ایشن پاکستان کے عہدے دار ملک فرقان کا کہنا تھا دس لاکھ لوگوں کو روزگار دینے والی انڈسڑی کو تباہ کرنے کی سازش ہو رہی ہے ۔ہم کروڑوں روپے ٹیکس خزانے میں جمع کرارہے ہیں،براڈکاسٹرہمارے ساتھ بیٹھ کر مسئلے کامناسب حل تلاش کریں۔