Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

صادق سنجرانی چیئرمین،سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب

صادق سنجرانی چیئرمین،سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب
March 13, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) سینیٹ انتخابات 2018 میں تاریخی اپ سیٹ ہو گیا۔ بلوچستان سے آزاد حیثیت میں سینیٹر منتخب ہونے والے صادق سنجرانی  نئے چیئرمین سینیٹ منتخب ہو گئے جب کہ پیپلزپارٹی کے سلیم مانڈوی والا نے مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ عثمان کاکڑ کو شکست دے کر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا عہدہ سنبھال لیا۔

سینیٹ انتخابات میں چیئرمین کے عہدے کیلئے 103 ارکان نے ووٹ کاسٹ کئے ، پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلزپارٹی  کے مشترکہ حمایت یافتہ صادق سنجرانی کل  کاسٹ ہونے والے 103 ووٹوں میں سے  57 ووٹ حاصل کر کے بلوچستان کی تاریخ کے پہلے چیئرمین سینیٹر منتخب ہو گئے ۔

صادق سنجرانی کے مقابل چیئرمین سینیٹ کے امیدوار راجہ ظفر الحق کو 46 ووٹ ملے ۔

سینیٹر اسحاق ڈار بیرون ملک ہونے کی وجہ سے ووٹ کاسٹ نہ کر سکے ۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کیلئے بھی مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا ۔  پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد اور اپوزیشن کے حمایت یافتہ امیدوار سلیم مانڈوی والا نے  54 ووٹ لے کر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی سیٹ جیت لی ۔

مسلم لیگ ن اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ پشتونخوا میپ کے  عثمان کاکڑ 43 ووٹ لے سکے ۔

نئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے  حلف اٹھا کر اپنے عہدے سنبھال لئے ۔