صادق سنجرانی نے سینیٹ کو بہترین انداز میں چلا کر سینیٹرز کا اعتماد حاصل کیا، فردوس عاشق
اسلام آباد (92 نیوز)وزیر اعلیٰ کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایوان کو بہترین انداز میں چال کر سینیٹرز کا اعتماد حاصل کیا۔
اپنے ٹویٹ پیغام میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے غیر جانبدار رویے اور بہترین اخلاق کی بدولت سینیٹرز انہیں چیئرمین منتخب کروانا چاہتے ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آزاد ارکان کی بدولت حکومت کا پلڑا بھاری ہے۔ انشاءاللہ صادق سنجرانی ہی چیئرمین سینٹ منتخب ہونگے۔