Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

صادق سنجرانی بلوچستان سے آزاد سینیٹر منتخب ہوئے تھے

صادق سنجرانی بلوچستان سے آزاد سینیٹر منتخب ہوئے تھے
March 12, 2018

کوئٹہ ( 92 نیوز) تاریخ میں پہلی بار بلوچستان سے صادق سنجرانی57 ووٹ لے کر چیئرمین سینیٹ  منتخب ہوگئے ،انہوں نے چیئرمین سینیٹ کےعہدےکاحلف بھی اٹھالیا۔ میر صادق سنجرانی کا تعلق بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے نوکنڈی سے ہے۔

 میر صادق سنجرانی    14اپریل 1978کوبلوچستان کے  علاقے نوکنڈی  میں پیدا ہوئے  ،  بلوچستان یونیورسٹی سے ایم  اے  کیا ،ان کے والد خان محمد آصف سنجرانی   کا شمار علاقے کے قبائلی رہنما میں ہوتا ہے اور وہ ان دنوں ضلع کونسل چاغی کے رکن ہیں ۔

صادق سنجرانی ان کے بھائی  اعجاز سنجرانی  نواب ثنا  اللہ زہری کے دور حکومت  میں وزیراعلی  کے مشیر بنے   ،حکومت کی تبدیلی کے باوجود وزیر اعلی عبدالقدوس بزنجو نے انہیں اس عہدے پر برقرار رکھا ۔

میر صادق سنجرانی کے ایک بھائی  محمد رازق سنجرانی سینڈک پروجیکٹ کے ایم ڈی رہے ، میر صادق سنجرانی 1998میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے کوآڈینیٹر رہے ، یوسف رضا گیلانی نے اپنے دور حکومت میں صادق سنجرانی کو وزیر اعظم شکایات سیل کا انچارج بنایا۔

  صادق سنجرانی نے تین مارچ 2018کو بلوچستان سے  آزاد حیثیت سے سینیٹ کا الیکشن لڑا اور کامیابی حاصل کرکےسینیٹر منتخب ہوئے ، صادق سنجرانی نے سینٹر منتخب ہونے کے بعد چیئرمین سینیٹ کا عہدہ  بلوچستان کو دینے کی خواہش کا اظہار کیا تھا ۔