Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

صادق آباد، خاتون نے تین بچوں کو زہر دے کر خودکشی کرلی

صادق آباد، خاتون نے تین بچوں کو زہر دے کر خودکشی کرلی
March 6, 2018

صادق آباد ( 92 نیوز ) صادق آباد میں میکے آئی خاتون نے تین بچوں کو زہر دے کر موت کی وادی میں دھکیل دیا  اور  خود بھی زہر کھا کر موت کو گلے لگا لیا ۔

بلوچ کالونی کی 27 سالہ فاطمہ سسرال میں ناراضگی کے بعد تین بچوں کے ہمراہ اپنے والدین کے گھر رہائش پذیر تھی ، جہاں اس نے اپنے تین بچوں کو دہی میں زہر ملا کر کھلا دیا اور خود بھی کھا لیا ۔  حالت غیر ہونے پر شیخ زید اسپتال منتقل کیا گیا لیکن زہر کا اثر اس قدر سرایت کر گیا کہ کوئی بھی جانبر نہ ہوسکی ۔

خاتون کے شوہر کے مطابق اس کی بیوی بچوں کے ہمراہ اپنے میکے گئی ہوئی تھی، واقعہ کے وقت گھر میں کوئی اور موجود بھی نہ تھا ۔

 اس اندوہناک واقعے نے نہ صرف پورے علاقے کو سوگوار کردیا بلکہ یہ خبر سن کر ہر ماں کی ممتا تڑپ کر رہ گئی۔