صادق اور امین کی جعلی سندھ رکھنے والے سلیکٹڈ نے اپنا جرم مان لیا ، مریم نواز

اسلام آباد (92 نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ صادق اور امین کی جعلی سند رکھنے والے سلیکٹڈ نے اپنا جرم مان لیا ،کہتا ہے واردات اس نے نہیں اس کے مقرر کردہ ایجنٹوں نے کی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ 7 برس سے کھٹائی میں پڑی اس شرمناک واردات کا فیصلہ ہوگیا، اب الیکشن کمیشن کا تحریری فیصلہ باقی ہے، انیس جنوری کو حساب مانگنے آ رہے ہیں۔
مریم نواز کے ٹویٹ پر پاکستان تحریک انصاف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم بی بی کی جماعت کا وطیرہ ہے کہ پڑھے سمجھے بغیر مٹھائی کھاتے ہیں بعد میں پچھتاتے ہیں۔
صادق اور امین کی جعلی سند رکھنے والے سلیکٹڈ نے اپنا جرم مان لیا۔ کہتا ہے واردات میں نے نہیں میرے مقرر کردہ ایجنٹوں نے کی ہے۔ (فوج جانتی ہے کہ) سات سالوں سے کھٹائی میں پڑی اس شرمناک واردات کا فیصلہ ہوگیا ہے۔ اب تحریری فیصلہ باقی ہے۔ 19 جنوری کو حساب مانگنے آ رہے ہیں انشاءاللّہ pic.twitter.com/6n324nkIes
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 14, 2021
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کو رسیدیں مل رہی ہیں نہ مسلم لیگ نون کے پاس مالیات کا کوئی ریکارڈ ہے، ان سے پوچھے جانے والے ہر سوال کا جواب جھوٹ ، انکا ہر بیان جھوٹ پر مبنی ہے، سچ تو یہ ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کااپنا فارن فنڈنگ کیس الیکشن کمیشن میں چل رہا ہے۔