صادق آباد ،نواحی گاؤںمیں جھونپڑی میں آتشزدگی سے ایک بچہ جاں بحق
صادق آباد ( 92 نیوز) صادق آباد کے نواحی گاؤں میں جھونپڑی میں آتشزدگی سے ایک بچہ جھلس کر جاں بحق جب کہ دوسرا زخمی ہو گیا۔
آتشزدگی کے باعث غریب محنت کش کی جھونپڑی راکھ کا ڈھیر بن گئی جب کہ آگ کی لپٹوں کی زد میں آکر ایک بچہ دم توڑ گیا اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔
مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا ، زخمی بچے کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ،آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہ ہو سکیں ۔