Thursday, December 1, 2022

صادق آباد میں اجتماعی شادیوں کی تقریب ،153دلہنیں پیا گھر سدھار گئیں ‏

صادق آباد میں اجتماعی شادیوں کی تقریب ،153دلہنیں پیا گھر سدھار گئیں ‏
صادق آباد ( 92 نیوز) صادق آباد میں اجتماعی شادیوں کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں  153 دلہنیں پیا گھر سدھارگئیں، جہیز کا سامان دیا گیا اور کھانا بھی کھلایا گیا۔ صادق آباد کے شادی ہال میں منعقدہ پر وقار تقریب میں دلہن اور دلہوں کے عزیز واقارب اور معززین کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دلہنوں کے لئے جہیز اورباراتیوں کے لئے کھانے کا اہتمام کیا گیا ،  آرگنائزرعبدالوحید قریشی کے مطابق ہرسال اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد کی جاتی ہے۔ اب تک 560 جوڑوں کی شادیاں کرائی جاچکی ہیں۔