Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شیوسینا کے دھمکیوں اور حملوں کے باوجود خورشید محمود قصوری کی کتاب کی تقریب رونمائی، بھارت امن کا پیغام لیکر آئے ہیں: خورشید قصوری

شیوسینا کے دھمکیوں اور حملوں کے باوجود خورشید محمود قصوری کی کتاب کی تقریب رونمائی، بھارت امن کا پیغام لیکر آئے ہیں: خورشید قصوری
October 13, 2015
ممبئی (نائنٹی ٹو نیوز) سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری کی کتاب کی رونمائی کے منتظم سدھندرا کلکرنی نے کہا ہے کہ وہ شیوسینا کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں۔ خورشید قصوری کہتے ہیں جنگ مسائل کا حل نہیں بھارت امن کی طرف قدم بڑھائے اسی میں خطے کی بہتری ہے۔ شیوسینا کی دھمکیوں اور حملوں کے باوجود پاکستان کے سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری کی کتاب کی تقریب رونمائی ممبئی کے نہرو سینٹرمیں ہوئی۔ خورشید قصوری کا کہنا تھا کہ انہوں نے کلکرنی کی دعوت خوشی سے قبول کی اور وہ بھارت امن کا پیغام لے کر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کتاب لکھنے کا مقصد مسئلہ کشمیر پر دونوں ممالک کے درمیان پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کو دور کرنا ہے۔ اس سے پہلے خورشید محمود قصوری اور ان کی کتاب کی رونمائی کے آرگنائزر سدھندرا کلکرنی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں خورشید محمود قصوری نے شیوسینا کے کارندوں کی جانب سے ان کے آرگنائزر پر حملہ کی مذمت کی۔ اس موقع پر سدھندرا کلکرنی کا کہنا تھا کہ وہ بھارت آنے پر خورشید قصوری کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ شیوسینا نے انہیں روایتی انداز میں ڈرانے کی کوشش کی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔