Sunday, October 2, 2022

شیوسینا کے دو ویب ڈویلپرز نے عامر خان کو تھپڑ مارنےکیلئے ویب سائٹ بناڈالی

شیوسینا کے دو ویب ڈویلپرز نے عامر خان کو تھپڑ مارنےکیلئے ویب سائٹ بناڈالی
ممبئی(ویب ڈیسکبھارت میں انتہا پسندی کی انتہا ہوگئی ، انتہاپسند تنظیم  شیوسینا کے دو ویب ڈویلپرز  نے ایسی ویب سائٹ بنائی ہے،جہاں پر بالی ووڈ اداکار عامر خان کو تھپڑ مارا جاسکتا ہے۔ سلیپ عامر کے نام سے بننے والی ویب سائٹ پر شیوسینا کے غنڈے  عامر خان کو تھپڑ ماررہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ وہ انعام کے حقدار ہیں۔ اب تک بیس لاکھ سے زائد لوگ ویب سائٹ پر عامر خان کو تھپڑ رسید کرچکے ہیں عامر خان کے منہ پر تھپڑ کہیں حقیقت میں بھارت کے منہ پر تو تھپڑ نہیں ہے؟