Tuesday, October 19, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شیوسینا کی دھمکیاں ،عاطف اسلم نے کنسرٹ منسوخ کردیا

شیوسینا کی دھمکیاں ،عاطف اسلم نے کنسرٹ منسوخ کردیا
April 22, 2015
پونے(ویب ڈیسک)ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا کا اصل چہرہ سامنے آگیا، عاطف اسلم کو پچیس اپریل کو پونے میں کنسرٹ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکی دے ڈالیں،پاکستانی گلوکارنے کنسرٹ منسوخ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں انتہا پسندی زوروں پر  ہے کہیں مسلمان اس کی زد میں ہیں تو کہیں عیسائی اسکولز پر حملے کیے جارہے ہیں۔ فن  کی ویسے تو کوئی سرحد نہیں ہوتی لیکن بھارت  میں گنگا الٹی بہتی ہے عاطف اسلم کے بھارت میں لاکھوں مداح ہیں ان کے سینکڑوں  گانے بالی وڈ فلموں کی زینت  بن چکے ہیں،لیکن ہندوانتہا پسند تنظیم شیو سینا  کو پاکستانی سریلی آواز اچھی نہیں لگتی اس لیے تو پونے میں کنسرٹ کرنے  پر سنگین  نتائج  کی دھمکی دے ڈالیں کنسرٹ کے ایک ہزار سے زائد ٹکٹ بھی فروخت ہوچکے ہیں لیکن سنگین دھمکی کے بعد عاطف اسلم نے  یہ میوزیکل شو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔