Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شیوسینا نے خورشید قصوری کی کتاب کی رونمائی کے منتظم سدھندرا کلکرنی کا منہ کالا کر دیا

شیوسینا نے خورشید قصوری کی کتاب کی رونمائی کے منتظم سدھندرا کلکرنی کا منہ کالا کر دیا
October 12, 2015
نئی دہلی (ویب ڈیسک) پاک بھارت دوستی کی ازلی دشمن ہندو انتہاپسند جماعت شیو سینا نے بھارتی جمہوریت کا منہ کالا کر دیا۔ ممبئی میں پاکستان کے سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری کی کتاب کی رونمائی کے منتظم پر آئل پینٹ پھینک دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری کی کتاب کی رونمائی نے ہندوو¿ں کی انتہا پسندی کو کنٹرول سے باہر کر دیا۔ انتہا پسند تنظیم کی طرف سے خورشید محمود قصوری اور کتاب کی رونمائی کا انتظام کرنے والے سدھندرا کلکرنی کو دھمکیاں دی گئیں مگر وہ اپنے عزم پر قائم رہے۔ ریاستی حکومت نے دونوں کو ہر ممکن سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی مگر اس پر عمل نہ ہوسکا۔ آج صبح سدھندرا کلکرنی پر ممبئی میں آئل پینٹ پھینک دیا گیا۔ انتہا پسند تنظیم نے امن کے خواہاں شخص پر سیاہی پھینک کر دنیا کی نام نہاد جمہوریت کا منہ کالا کردیا۔ امن کی دشمن شیو سینا کی پھینکی گئی سیاہی کے داغ کلکرنی کے چہرے سے تو صاف ہوجائیں گے مگر اس عمل سے بھارت کا بدنما چہرہ مزید داغدار ہوگیا ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔