Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شیوسینا دوطرفہ تعلقات خراب کرنے کی ذمہ دار ہے : اوم پوری

شیوسینا دوطرفہ تعلقات خراب کرنے کی ذمہ دار ہے : اوم پوری
March 27, 2016
کراچی(92نیوز)بھارتی لیجنڈاداکاراوم پوری نےشیوسینا پرتنقیدکےنشترچلادیے،کہتےہیں شیوسینادوطرفہ تعلقات خراب کرنےکی ذمہ دارہےلیکن ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں ناپاکی تقریب سےخطاب میں بھارتی لیجنڈاداکاراوم پوری ہندوانتہا پسندتنظیم شیوسینا پربادل کی طرح برس پڑے،کہتےہیں شیوسینا نےگلوکارغلام علی کےساتھ بہت براسلوک کیا،کسی سےڈرتانہیں،ہرپلیٹ فارم پرشیوسینا کی مخالفت کرتارہوں گا۔ انہوں نےپاکستانی عوام کی مہمان نوازی تہذیب اورمحبت پرتعریفوں کےپل باندھ دیےاوم پوری کاکہناتھاکہ صرف دشمنی کی باتیں ٹھیک نہیں،گمراہ کن طبقہ ہربارتعلقات کی بہتری میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرتاہے۔