Thursday, December 2, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شین واٹسن نے انٹرنیشل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا      

شین واٹسن نے انٹرنیشل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا      
March 25, 2016
  کینبرا(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن نے انٹرنیشل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا وہ بھارت میں جاری ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے بعد بین الاقوامی  کرکٹ کو خیر باد  کہہ دیں گے۔ تفصیلات کےمطابق شین واٹسن نے انسٹھ ٹیسٹ اور ایک سو نوے ون ڈے میچوں میں  آسٹریلیا کی نمائندگی کی  آل راؤنڈر نے اب تک چھپن ٹی ٹوینٹی میچ کھیل رکھے ہیں شین واٹسن کا کہنا ہے کہ انہوں نے صحیح موقع پر ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا۔ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے بعد وہ ریٹائر ہوجائیں گے شین واٹسن  دوہزار سات اور دوہزار پندرہ کی  ورلڈ چیمپئن   آسٹریلوی ٹیم کا رکن تھے وہ  کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں  دس ہزار رنز اور دو سو پچاس وکٹیں  لینے والے سات کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں انہوں نے چند  میچوں میں آسٹریلوی ٹیم  کی قیادت بھی کی۔