Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شیلی این فریزر پرائس ڈائمنڈ لیگ ایتھلیٹ مقابلوں کی سو میٹر ریس میں فاتح، فاصلہ دس اعشاریہ نو تین سیکنڈ میں طے کیا

شیلی این فریزر پرائس ڈائمنڈ لیگ ایتھلیٹ مقابلوں کی سو میٹر ریس میں فاتح، فاصلہ دس اعشاریہ نو تین سیکنڈ میں طے کیا
September 4, 2015
زیورخ (ویب ڈیسک) جمیکا کی شیلی این فریزر پرائس نے ڈائمنڈ لیگ ویمنز ایتھلیٹ مقابلوں کی سو میٹر ریس میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ شیلی این نے مقررہ فاصلہ دس اعشاریہ نو تین سیکنڈ میں طے کیا۔ سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں ہونے والے ڈائمنڈ لیگ ایتھلیٹکس مقابلوں میں خواتین کی سو میٹر دوڑ جمیکا کی شیلی این فریزر پرائس نے جیت لی ہے۔ دو بار کی اولمپک چیمپئن اٹھائیس سالہ شیلی نے مقررہ فاصلہ دس اعشاریہ نو تین سیکنڈ میں طے کیا۔ نائیجیریا کی بلیسنگ اوکاگ بارے ریس میں دوسرے نمبر رہیں۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ دس اعشاریہ نو آٹھ سیکنڈ میں طے کیا۔ امریکا کی توری بووے نے گیارہ اعشاریہ صفر چھے سیکنڈ میں مقررہ فاصلہ طے کر کے ریس میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ خواتین کی چار سو میٹر ریلے ریس میں بھی جمیکا کی خواتین کھلاڑیوں نے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ اکتالیس اعشاریہ چھے صفر سیکنڈ میں طے کیا۔ جمیکن ٹیم نے یہی فاصلہ گزشتہ ماہ بیجنگ میں ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ میں اکتالیس اعشاریہ صفر سات سیکنڈ میں طے کر کے گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔