Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شیر پنجاب دنگل کا بڑا مقابلہ عدنان ٹائراں والا نے جیت لیا

شیر پنجاب دنگل کا بڑا مقابلہ عدنان ٹائراں والا نے جیت لیا
July 24, 2017

 

لاہور(92نیوز)شیر پنجاب دنگل کا بڑا مقابلہ عدنان ٹائراں والا نے جیت لیا فائنل مقابلے میں طاہر عرف طاری پہلوان کو چت کرکے شیر پنجاب کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب اسٹیڈیم میں شیر پنجاب دنگل سجایا گیا شائقین کشتی کی ایک بڑی  تعداد مقابلے سے محظوظ ہونے کے لیے اسٹیڈیم پہنچی، شائقین نے پہلوانوں کوکھل کر داد دی اور ان کا خون گرمایا۔ شیر پنجاب دنگل کی ٹائٹل کشتی گوجرانوالا سے تعلق رکھنے والے عدنان پہلوان نے لاہور سے تعلق رکھنے والے طاری پہلوان کو ہرا کر جیت لی ۔جیتنے والے پہلوان کو 60 ہزار روپے نقد اور انعامی گرز بھی دیاگیا۔  اس موقع پر عدنان پہلوان نے حکومت سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ انعام کی رقم انتہائی کم ہے حکومت کو چایئے وہ کشتی کے روائیتی کھیل کو فروغ دے۔

اس موقع پر مہمان خصوصی  وزیر اعظم کے ایڈوائزر برائے بحالی روائیتی کھیل اعجاز گل  کا کہنا تھا کہ انتہائی کم بجٹ میں اس بڑے دنگل کا انعقاد کیا گیاہے کھیلوں کا انعقاد صحت مند معاشرے کے لیے ضروری ہیں۔

شیر پنجاب دنگل کے فاتح پہلوان کہا کہ حکومت  انعامی رقم کو بڑھائے جتنی رقم پہلوانوں کو دی جا رہی ہے وہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے۔