Monday, January 30, 2023

شیر دل جوانوں نے جان پر کھیل کر دہشتگردوں کے ارادے خاک میں ملائے

شیر دل جوانوں نے جان پر کھیل کر دہشتگردوں کے ارادے خاک میں ملائے

کراچی ( 92 نیوز) کراچی سٹاک ایکسچینج پر  حملے  کے وقت شیر دل جوانوں نے  بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے  دہشتگردوں کے ارادے خاک میں ملا کر  قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا ۔

دو دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے والے پولیس اہلکار نے سارا واقعہ بتایا ، کہا کہ  میں نے دہشتگرد کو دو گولیاں مار کر زخمی کر دیا،ایک گولی اس کے ہاتھ پر ماری جس پر اس کے ہاتھ سے اسلحہ چھوٹ گیا۔ دہشتگرد نے گرنیڈ نکال لیا ، وہ پن نکالنے کی کوشش کر رہا تھا تو میں نے گولی سر میں مار دی ۔