Monday, October 3, 2022

شیری رحمان سندھ سے بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہو گئیں

شیری رحمان سندھ سے بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہو گئیں
کراچی (92نیوز) پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان سندھ سے بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہو گئیں۔ ایوان بالا میں جانے سے قبل حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق شیری رحمان الیکشن کمیشن پہنچیں تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ جیالوں کا جوش وخروش دیکھ کر شیری رحمان بھی جذبات پر قابونہ رکھ سکیں اورجوش میں آ کر نعرے لگا دیئے۔ شیری رحمان نے باغی جیالے ذوالفقار مرزا کو بھی نہ بخشا اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے بدتمیزی پر تنقید کا نشانہ بنا ڈالا اور عدالت سے مرزا صاحب کی غنڈہ گردی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔