شیریں مزاری کا پریانکا چوپڑا کا نام اقوام متحدہ کے خیر سگالی سفیروں کی فہرست سے خارج کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد (92 نیوز) پریانکا چوپڑا کو نفرت آمیز رویہ مہنگا پڑنے لگا۔ پاکستانی فنکاروں کے بعد وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری بھی میدان میں آ گئی اور اقوام متحدہ کو خط لکھ ڈالا جس میں اداکارہ سے امن سفیر کا اعزاز واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔
وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر ایٹمی جنگ کی حامی ہیں اور امن سے زیادہ جنگ کا پیغام دے رہی ہیں۔ ان کا یہ رویہ اقوام متحدہ کی ساکھ پر سوالات اٹھاتا ہے۔
پریانکا چوپڑا نے فروری میں پاکستان اور بھارت میں جنگی صورتحال میں جنگ کی حمایت کی اور جلتی پر تیل کا کام کرنا چاہا۔
گزشتہ دنوں امریکا میں ایک تقریب کے دوران پاکستان نژاد امریکی لڑکی عائشہ ملک نے آئینہ دکھانا چاہا تو پریانکا چوپڑا اس پر چڑھ دوھڑی۔
پاکستان کی اداکارہ مہوش حیات سمیت کئی بھارتی اداکاروں نے بھی پریانکا چوپڑا کو کرارا جواب دیا تھا۔