Saturday, July 27, 2024

شیخ زیداسپتال لیورٹرانسپلانٹ یونٹ کی بندش کاازخود نوٹس کیس،سلمان رفیق طلب

شیخ زیداسپتال لیورٹرانسپلانٹ یونٹ کی بندش کاازخود نوٹس کیس،سلمان رفیق طلب
April 30, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) چیف جسٹس نے شیخ زیداسپتال میں لیورٹرانسپلانٹ یونٹ کی بندش کاازخود نوٹس لیتے ہوئے وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق اور اسپتال کی مانیٹرنگ کمیٹی کےارکان کو طلب  کر لیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ 5 ماہ سےلیورٹرانسپلانٹ یونٹ بند ہے ، ڈائریکٹر ٹیکنیکل ڈاکٹر مرتضیٰ نے کہا کہ ڈونر کی موت ہونے سے ٹرانسپلانٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا ۔ چیف جسٹس نےکہاایک ڈونر کی موت سے آپ نے جگر کی پیوند کاری روک دی۔