Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شیخ رشید کی طاہر القادری سے ملاقات ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

شیخ رشید کی طاہر القادری سے ملاقات ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
August 20, 2016
لاہور(92نیوز)عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید  نے لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات کی جس میں  سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق شیخ رشید نے ڈاکٹر طاہرالقادری کے ساتھ ماڈل ٹاؤن میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے احتجاجی تحریک سمیت دیگر معاملات خصوصا اپوزیشن جماعتوں کو حکومت مخالف تحریک کے لئے متحد کرنے پر غور کیا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جلد اپوزیشن جماعتیں حکومت مخالف تحریک کے لیے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوں گی  جس کے بعد  اس حکومت کا خاتمہ ممکن ہو گا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو انصاف نہیں مل رہا۔ وہ انصاف کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ملاقات کے بعد ڈاکٹر طاہرالقادری کی ہدایت پر شیخ رشید فیصل آباد میں دھرنے میں شرکت کے لیے روانہ ہو گئے۔