Friday, January 27, 2023

شیخ رشید کو عید پر اڈیالہ جیل میں قید نوازشریف کی یاد ستانے لگی

شیخ رشید کو عید پر اڈیالہ جیل میں قید نوازشریف کی یاد ستانے لگی
راولپنڈی ( 92 نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو عید پر اڈیالہ جیل میں قید نوازشریف کی یاد آگئی۔ لال حویلی میں 92نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید  نے کہا کہ  اڈیالہ والوں سمیت تمام مخالفین کو عید مبارک ہو ۔ شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن اکٹھی بھی ہو جائے تو صدارت کی کرسی نہیں لے سکتی ۔ اللہ کو منظور ہوا تو 18 گھنٹے محنت کر کے ملک کو ترقی کی جانب گامزن کریں گے ، چور زدہ معاشرے کے خام مال کو احتساب کے دائرے میں لا کر کڑااحتساب کریں گے ۔