Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شیخ رشید کا فی قلی 12 ہزار روپے دینے کا اعلان

شیخ رشید کا فی قلی 12 ہزار روپے دینے کا اعلان
April 19, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیرریلوے شیخ رشید نے ریلوے کے قلیوں کو بارہ بارہ ہزار روپے دینے اور قرنطینہ بوگیوں پر مشتمل اسپتال چمن بھیجنے کا اعلان کردیا۔ شیخ رشید بولے لاک ڈاؤن ایسا ہونا چاہئے کہ لوگ بھوکے نہ مریں، انہوں نے پچیس اپریل یا یکم مئی کو ٹرینیں چلانے کاعندیہ دے دیا، وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ کورونا دنیا کی سیاست بدل دے گا، پاکستان میں کورونا وائرس کنٹرول میں ہے، سیاسی حریف شہبازشریف کو بھی نشانے پر لینا نہ بھولے۔ وزیرریلوے شیخ رشید نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر قلیوں میں امداد کی تقسیم کے موقع پربات چیت میں کہا کہ قلیوں کے لیے آرمی چیف نے راشن بیگ بھیجے۔ شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں کوروناکی صورتحال کنٹرول میں ہے، انہوں نے لاک ڈاؤن کو سفید پوش طبقے کے لیے اصل مسئلہ قراردیا۔ وزیرریلوے نے کہا کہ شہبازشریف کو ایک دو اور پیشیوں پر دم درود کے صدقے چھوڑ دیا جائیگا۔ ریلوے اسٹیشن پرتین ہزار قلیوں میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔