Monday, September 26, 2022

شیخ رشید کا فیض آباد آپریشن کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

شیخ رشید کا فیض آباد آپریشن کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

راولپنڈی ( 92 نیوز ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے فیض آباد آپریشن کے دوران ہونی والی شہادتوں کی تعداد بتانے اور معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نا اہل حکمرانوں نے معاملے کو مس ہینڈل کیا ۔ ٹی وی چینلز کی بندش نے حالات کو اور خراب کر دیا ۔
شیخ رشید نے کہا کہ بتایا جائے فیض آباد آپریشن میں کتنا جانی نقصان ہوا اور میرا مطالبہ ہے کہ معاملے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے ۔