Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شیخ رشید نے کالعدم ٹی ایل پی کو پنجاب کی تیسری بڑی سیاسی قوت قرار دے دیا

شیخ رشید نے کالعدم ٹی ایل پی کو پنجاب کی تیسری بڑی سیاسی قوت قرار دے دیا
October 25, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرداخلہ شیخ رشید نے کالعدم ٹی ایل پی کو پنجاب کی تیسری بڑی سیاسی قوت قرار دے دیا۔

 شیخ رشید نے کہا کالعدم تنظیم کے ساتھ جو وعدے کیے وہ پورے کریں گے۔ کل وزیر اعظم واپس آئیں گے تو بات ہو گی۔ مطالبات پارلیمنٹ میں لے کر جائیں گے۔ ٹی ایل پی کے ساتھ مذاکرات بہت اچھے ہوئے ہیں ۔ سعد رضوی کے اصرار پر مذاکراتی کمیٹی میں شامل ہوں۔

وزیرداخلہ بولے مریم نواز بس ٹی وی ٹی وی کھیل رہی ہیں۔ پی ڈی ایم والے ٹائیں ٹائیں فش ہیں۔ پی ڈی ایم کو کوئی رسپارنس نہیں مل رہا۔ غربت سے متاثر لوگ ان کے جلوسوں میں نہیں آ ر ہے ہیں ۔ عمران خان مہنگائی کے جن کو بوتل میں ڈال دے گا۔ چار ادویات اور چار خوردنی اشیا کو کنٹرول کر لیں گے۔

انہوں نے کہا پاکستان کی جیت پر بہت خوش ہوں ۔ عوام کا جذبہ دیدنی تھا ۔ پاکستان نے بہت بڑی فتح حاصل کر لی۔ پاکستان کو 74 سال میں ایسی فتح نصیب ہوئی ہے۔ میرے اختیار میں ہوتا تو قوم کو جیت کی خوشی میں آج چھٹی دے دیتا۔

وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا افغانستان کے لئے ویزہ فیس بند کر دی ۔ ایمرجنسی پاسپورٹ کے لئے 10 ہزار فیس طے کر دی۔ عنقریب اسلام آباد میں 1122 سروس شروع کرینگے۔