Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شیخ رشید نے وزیراعظم کی نااہلی کیلئے 162صفحات پر مشتمل ریفرنس جمع کرا دیا

شیخ رشید نے وزیراعظم کی نااہلی کیلئے 162صفحات پر مشتمل ریفرنس جمع کرا دیا
August 16, 2016
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کےلئے ایک اور ریفرنس آ گیا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سپیکر قومی ا سمبلی کو ریفرنس جمع کرا دیا۔ کہتے ہیں وزیراعظم صادق اور امین نہیں رہے۔ نااہل قراردیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے بعد شیخ رشید احمد نے بھی وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کےلئے سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق کو ریفرنس جمع کرا دیا ہے۔ ریفرنس جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ 162صفحات پر مشتمل ریفرنس میں پانامہ لیکس کو بنیا دبنایا گیا ہے۔ ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے اپنے اور اہل خانہ کے اثاثے چھپائے۔ دولت غیرقانونی طریقے سے بیرون ملک منتقل کی۔ پارلیمنٹ میں بھی جھوٹ بولا۔ رکن قومی اسمبلی رہنے کے اہل نہیں۔ انہیں نااہل قرار دیا جائے۔ سپیکر سے درخواست کی ہے اپنی آئینی ذمہ داری شفاف انداز میں انجام دیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم صادق اور امین نہیں رہے۔ انہیں کوئی حق نہیں کہ وہ وزارت عظمیٰ پر براجمان رہیں۔ وزیراعظم کو نااہل قرارد ینے کےلئے جمع کرائے گئے ریفرنس میں کافی شواہد ہیں۔