Wednesday, December 7, 2022

شیخ رشید نے وزیراعظم کو نااہل قراردلوانے کیلئے سپریم کورٹ کی چوکھٹ پر دستک دیدی

شیخ رشید نے  وزیراعظم کو نااہل قراردلوانے کیلئے سپریم کورٹ کی چوکھٹ پر دستک دیدی
اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم نوازشریف نے اثاثے چھپائے صادق اور امین نہیں رہے نااہل قراردیا جائے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے وزیراعظم کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرادی۔ تفصیلات کےمطابق شیخ رشید کی طرف سے جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ پانامہ لیکس سے ثابت ہوگیا کہ وزیراعظم نوازشریف نے اثاثے چھپائےوہ آرٹیکل 62اور 63پر پورا نہیں اترتے اس لئے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔ میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کاکہنا تھا کہ عدالت سے درخواست کی ہے کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کےلئے کمیشن بنایا جائے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے درخواست میں وزیراعظم ، نیب  ، ایف بی آر اور سیکرٹری قانون کو فریق بنایا ہے، سپریم کورٹ سے یہ بھی استدعا کی کہ متعلقہ اداروں کو رقم واپس لانے کا حکم دیا جائے۔