Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شیخ رشید نے شاہد خاقان عباسی کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کردی

شیخ رشید نے شاہد خاقان عباسی کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کردی
February 3, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے شاہد خاقان عباسی کی بھی نااہلی کے لئے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا ۔
شیخ رشید کی جانب سے ایڈووکیٹ سردار لطیف کھوسہ نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی نااہلی کے لئے درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ایل این جی کی درآمد کے دوران بہت بڑی کرپشن کی ۔ عدالت شاہد خاقان عباسی کو آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت قومی اسمبلی کی نشست سے فارغ کرے ۔ عدالت چیئرمین نیب کو نیب آرڈیننس پر عمل کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کرے ۔
سپریم کورٹ آمد کے موقع پر شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نوازشریف سمیت مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں پر کھل کر تنقید کے نشتر چلائے ۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ ایل این جی سکینڈل پانامہ سے بڑا ہے ۔ ایل این جی کے ڈاکومنٹس نکالنا آسان کام نہیں ۔ نوازشریف کی ساری ٹیم جی ایچ کیو کے گیٹ چار کی پیداوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم سے وعدہ کیا تھا حکمرانوں کو بے نقاب کریں گے ۔