Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شیخ رشید نے ریلوے حادثات کا ملبہ میڈیا پر ڈال دیا

شیخ رشید نے ریلوے حادثات کا ملبہ میڈیا پر ڈال دیا
June 22, 2019
لاہور ( 92 نیوز) وزیرریلوے شیخ رشید  نے ریلوے حادثات کاملبہ میڈیا پرڈال دیا،ریل کرایوں میں اضافے کاعندیہ بھی دے دیا،اسد عمرکی تقریر،میثاق معیشت کی حمایت کردی،یہ بھی بتادیا کہ دوافراد کو چھوٹ کے لئے سب کچھ ہورہاہے۔ وزیرریلوے شیخ رشید لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پھرکھل کربولے مگرٹرین حادثات کی رپورٹنگ میں مبالغہ آرائی ہونے کا دعویٰ کردیا ، انہوں نے کہا کہ حیدرآبادحادثہ کی ابتدائی رپورٹ میں انسانی غلطی ظاہرہوئی، 15 روزمیں حادثے سے متعلق سزااورجزاکافیصلہ ہوجائےگا۔ وزیر ریلوے نے کرایوں میں اضافے کاعندیہ بھی دیا،بولےاکانومی کلاس کے کرائے میں سو روپے تک  اضافہ ہوگا ، جوریلوے ٹکٹس خریدی جاچکی ہیں اس پراضافے کااطلاق نہیں ہوگا۔ شیخ رشیدکاکہناتھا کہ انہوں نے اور برادر یوسف نے کبھی پارٹی نہیں بدلی،مزیدبولے احتساب کے لئے عمران خان کے سواکوئی آپشن نہیں، دو آدمیوں کو چھوٹ چاہیے اس کے لیے سب کچھ ہورہا ہے۔